کراچی میں 11 ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

شہریوں کے لیے ویکسی نیشن کی سہولت پورا ہفتہ بھر میسر رہے گی، محکمہ صحت سندھ

شہریوں کے لیے ویکسی نیشن کی سہولت پورا ہفتہ بھر میسر رہے گی، محکمہ صحت سندھ (فائل فوٹو)

سندھ حکومت نے شہر میں 11 ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ویکسی نیشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے شہر کے 11 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔


محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے قائم سینٹرز میں سے 11 سینٹرز کو ماس ویکسی نیشن سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ 11 ویکسی نیشن سینٹر پورا ہفتہ 24 گھنٹے عوام کی ویکسی نیشن کریں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ویکسی نیشن کے لیے آنے والے عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، 11 ماس ویکسی نیشن سینٹرز میں ڈاو اوجھا کیمپس، خالق دینا ہال، جے پی ایم سی، لیاری جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن گوٹھ، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5 اور سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ان مراکز پر ویکسی نیشن کی سہولت ہفتہ بھر میسر رہے گی جبکہ مراکز میں حفاظتی ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
Load Next Story