پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

پروویڈینس میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے پہلے ہی بارش ہوگئی جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی تاہم بارش رکنے پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر اور کرس گیل پچ پر موجود تھے۔ 1 عشاریہ 2 اوورز پر ویسٹ انڈیز نے 15 رنز بنائے تاہم دوبارہ بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا تھا۔

بارش کا سلسلہ نہ تھمنے پر میچ منسوخ کرنا پڑا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری مقابلہ منگل کے روز ہوگا۔


ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
Load Next Story