نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں آئی جی اسلام آباد
میرٹ پر اپنا کام کررہے ہیں، ہمیں وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، قاضی جمیل الرحمان
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، تفتیش کے دوران جو بھی ملوث پایا جارہا ہے اسے گرفتار کیا جارہا ہے۔
وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب ان تمام فورسز کے شہداء کے لیے ہے جنہوں نے اس ملک، اس وطن میں امن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، شہداء کے اہل خانہ ہماری اولین ترجیحات میں ہیں، اسلام آباد پولیس نے تاریخ کا ایک بڑا کام کیا ہے وہ یہ کہ ہم نے شہداء کے 286 بچوں کو ملازمت پر مستقل کردیا اس پر وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے اہل کاروں کے لیے میڈیکل کی سہولت دینے کے لیے مختلف نجی لیبارٹریز کے ساتھ معاہدے کیے ہیں، پولیس اہل کاروں کے لیے رہائش کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، پولیس فورس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے اس کے لیے کام کررہے ہیں۔
نور مقدم کیس کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے، تفتیش کے دوران جو بھی شخص ملوث پایا جارہا ہے اسے گرفتار کیا جارہا ہے، ہم میرٹ پر اپنا کام کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہمیں وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔