محکمہ ریلوے کا ٹرینوں میں مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے وائرلیس اور وائی فائی سسٹم بھی نصب کیا جائے گا،ریلوے حکام


ویب ڈیسک January 25, 2014
وفاقی زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اس سے قبل ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی کرچکے ہیں۔۔فوٹو:فائل

MEDELLIN: پی آئی اے کے بعد اب محکمہ ریلوے نے بھی اپنے مسافروں کو ٹرین میں جدید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے وائرلیس اور وائی فائی سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

وفاقی زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اس سے قبل ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ حکومت نہ صرف ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا عزم رکھتی ہے بلکہ وہ چاہتی ہے کہ ایک بار پھر ریلوے پر مسافروں کا اعتماد بحال ہو۔

واضح رہے کہ پی آئی اے بھی مسافروں کو دوران پرواز فون اور ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |