ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کے تین مزید کھلاڑیوں کا سفرختم ہوگیا

اب آخری اتھلیٹ ارشد ندیم چار اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں قسمت آزمائیں گے


Sports Reporter August 02, 2021
اب آخری اتھلیٹ ارشد ندیم چار اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں قسمت آزمائیں گے

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے تین مزید کھلاڑیوں کا سفر ختم ہوگیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے تین مزید کھلاڑیوں کا سفر ختم ہوگیا۔ دوشوٹرغلام مصطفی بشیر،خلیل اختر اور اتھلیٹ نجمہ پروین بھی باہر ہوگئیں۔ اب آخری اتھلیٹ ارشد ندیم چار اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں قسمت آزمائیں گے۔

پچیس میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں پہلے مرحلے میں چھٹی پوزیشن پانے والے شوٹر غلام مصطفی بشیر دوسرے مرحلے میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے مین ناکام رہے، فائنل میں پہنچنے کے لیے چھٹی پوزیشن برقرار رکھنا ضروری تھی مگر غلام مصطفی بشیر دسویں نمبر پر رہے۔ پہلے دن 293 اسکور کرنے کے بعد دوسرے دن وہ 286 اسکور کرپائے۔

غلام مصطفی بشیر نے مجموعی طور پر 579 پوائنٹس اپنے نام کے آگے درج کروائے۔ شوٹر خلیل اختر نے اس کیٹگری میں 572 پوائنٹس حاصل کرکے پندرہویں پوزیشن پائی۔ دوسو میٹر ریس میں نجمہ پروین اپنی ہیٹ میں سب سے آخری نمبر پر آئیں۔فیصل آباد کی نجمہ پروین نے دو سو میٹر کا فاصلہ 28.12 سیکنڈز میں طے کیا، وہ اپنی ہیٹ میں سات میں سے ساتویں پوزیشن پر آئیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے دس میں سے نو اتھلیٹ فارغ ہوچکے ہیں۔اب ارشد ندیم سے ہی میڈل کی امید وابستہ ہے۔جن کا مقابلہ چار اگست کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں