کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم

پولیس ملزمان کے خلاف مقدمات کے بجائے تحریری طور پر شکایت درج کرے، عدالت


ویب ڈیسک August 02, 2021
پولیس ملزمان کے خلاف مقدمات کے بجائے تحریری طور پر شکایت درج کرے، عدالت۔ فوٹو:فائل

عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ اندارج کرنے سے پولیس کو روک دیا۔

کراچی سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید کوریجو نے شرقی اور کورنگی اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر اندراج سے پولیس کو روک دیا ہے، عدالت نے عدالت کا گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ اندارج نہ کرے۔

ملزمان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے بار بار دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج کی ممانعت کر رکھی ہے لیکن پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر کے اندراج سے باز نہیں آئی تو کارروائی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |