سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ نوٹی فکیشن جاری

بڑھائے گئے یوٹیلیٹی الاؤنسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہو گا


ویب ڈیسک August 02, 2021
یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ ملازمین کے گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ ملازمین کے گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤ نس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا ہے، اسی طرح گریڈ 16 سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو بھی دگنا کردیا گیا ہے، بڑھائے گئے الاؤنسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |