پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ افغان باشندہ جاں بحق

قتل ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا جس کو پہلے بھی گولی لگی تھی، ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال


ویب ڈیسک August 02, 2021
قتل ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا جس کو پہلے بھی گولی لگی تھی، ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال ۔ فوٹو:فائل

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے لیڈی رنڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق قتل ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا جس کو پہلے بھی گولی لگی تھی، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، قاتل ایمرجنسی گیٹ پہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |