پی آئی اے حکام کا عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

 تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے، سی ای او

پی آئی اے حکام نے عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جو11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اورزائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ہوگا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نے زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروایا ہے جبکہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔

اس حوالے سے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے جبکہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
Load Next Story