تعلیمی اداروں اور فوج میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات تشویش کا باعث ہیں امریکی صدر
تعلیمی اداروں اور فوج میں ہر 5 خواتین میں سے ایک کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وائٹ ہاؤس
KARACHI:
امریکی صدر براک اوباما نے فوج اور تعلیمی اداروں میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو جنسی طور پرہراساں کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانا سنگین جرم ہے جو کسی صورت قبول نہیں، خواتین کو ہراساں کرنا یا انہیں جنسی طور پر اذیت پہچانا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ براک اوباما نے کہا کہ فوج میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات کے خلاف لڑ رہے ہیں جب کہ اس کی روک تھام کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکیوں کی حفاظت کے لئے وائٹ ہاؤس میں ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو طالبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنسی تشدد کے خاتمے کے لئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی جبکہ اس حوالے سے نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، براک اوباما کا کہنا تھا کہ حقیقی مرد وہی ہے جو خواتین کی عزت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور فوج میں ہر 5 خواتین میں سے ایک کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔