کورونا قواعد کی خلاف ورزی سندھ میں تھانیداروں کو ڈپٹی کمشنر کے اختیارات مل گئے

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان داروں، صنعتوں، دفاتر میں پولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے گا، ترمیمی نوٹی فکیشن جاری


Staff Reporter August 02, 2021
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان داروں، صنعتوں، دفاتر میں پولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے گا، ترمیمی نوٹی فکیشن جاری (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانے داروں کو بھی کارروائی کا اختیار دے دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جو ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان داروں، صنعتوں، دفاتر میں پولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے گا۔

یہ پڑھیں : سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

قبل ازیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو حاصل تھا مگر اب پولیس انسپکٹر اور ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم

دریں اثنا پولیس انسپکٹر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجرا اور ہدایات بھی جاری کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں