اداکارہ اریبہ حبیب کی ’’بات پکی‘‘ ہوگئی

اریبہ حبیب تصاویر میں دلہن بنی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں


ویب ڈیسک August 03, 2021
اریبہ حبیب نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، فوٹوانسٹاگرام

KARACHI: اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے اپنی ''بات پکی'' ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکارہ صبور علی کے بعداداکارہ اریبہ حبیب نے بھی اپنی ''بات پکی'' ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اریبہ حبیب نے 3 اگست کی صبح چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اریبہ نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔



تصاویر کے ساتھ اریبہ حبیب نے منگنی کی انگوٹھی کا ایموجی بھی شیئر کیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس شخص کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔

اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد دیگر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔



واضح رہے کہ اریبہ حبیب نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے مقبول ڈرامے ''جلن'' سے اداکاری کا آغاز کیا۔ ڈرامے میں ان کی اداکاری اور کردار دونوں کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CSFpej3oODd/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں