امریکی افواج کا اچانک انخلا خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ ہے افغان صدر

امریکا کو خبردار کیا تھا اگر افواج واپس بلائی گئیں تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، اشرف غنی


ویب ڈیسک August 03, 2021
امریکا کو خبردار کیا تھا اگر افواج واپس بلائی گئیں تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، اشرف غنی۔ فوٹو : فائل

افغان صدر اشرف غنی نے مخدوش سیکیورٹی صورتحال کا ذمہ دار امریکی افواج کے اچانک انخلا کو ٹہرادیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران افغانستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری غیر ملکی افواج کے اچانک انخلا پر عائد ہوتی ہے، اس حوالے سے امریکا کو پہلے ہی آگاہ کرچکا تھا کہ افواج واپس بلائی گئیں تو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اشرف غنی نے پارلیمنٹ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے اور خراب سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں صورتحال خراب ہے وہاں صرف 6 مہینوں میں حالات قابو میں آجائیں گے، افغان عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جب کہ امریکا نے ہماری بھرپور مدد کرنے کا عہد بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |