عورت معاشرہ میں تبدیلی کے لیے بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے سراج الحق

فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان


ویب ڈیسک August 03, 2021
فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ جنسی استحصال اور ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، سیکولر لابیز خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے، جماعت اسلامی کی خواتین کو تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ دین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا دلیل کے ساتھ مقابلہ کیا جائے، پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرناہوگا ، عورت معاشرہ میں تبدیلی کے لیے بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے، مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاکؐ کی بیٹیاں ہیں، جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |