لاپتہ افراد اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ10روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا
2 رکنی گروپ لاپتہ افراد کے اہلخانہ ودیگرسے ملاقاتیں کریگا، حتمی رپورٹ ہیومن رائٹس کونسل میں 2013ء میں پیش کی جائیگی
اقوام متحدہ کا ورکنگ گروپ برائے لاپتہ افراد 10 روزہ دورے پراتوارکو پاکستان پہنچ گیا جس کی دعوت حکومت پاکستان نے دی ہے۔
ورکنگ گروپ میں اولیور ڈی فروویلے اور عثمان الحاجی شامل ہیں۔اولیور ڈی فروویلے مونٹپیلیئر یونیورسٹی فرانس میں پبلک لاء کے پروفیسر اور یورپین انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس تنظیم کے رکن ہیں۔ عثمان الحاجی کا تعلق لبنان سے ہے جہاں وہ جینان یونیورسٹی ٹریپولی میں سینٹر برائے انسانی حقوق کے سربراہ ہیں۔
یہاں اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے ماہرین زبردستی قانون نافذ کرنے کے زریعہ لاپتہ کیے جانے والے افراد کے معاملات کا جائزہ لے گا اس کے علاوہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات بشمول سچائی، انصاف اور اس معاملہ کی درستی کا جائزہ لے گا۔ ورکنگ گروپ ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کرے گا اور وفاقی و صوبائی سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں، لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔
یہ ورکنگ گروپ اپنے دورے کے آخری روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرے گا۔ اس مشن کی حتمی رپورٹ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں 2013ء میں پیش کی جائے گی۔آئی این پی کے مطابق جمہوری وطن پارٹی اور بی این پی (مینگل) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی وفد کی کوئٹہ آمد پر اسے جبری گمشدگیوں کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں ، طلال بگٹی نے وفد کوبگٹی ہاؤس مدعوکرنے کااعلان کیا ہے۔