بل گیٹس اور میلنڈا کی باضابطہ طلاق جائیداد کی تقسیم کے معاہدے کی پاسداری کا حکم

عدالت نے جائیداد کی تقسیم اور طلاق کے بعد نام میں تبدیلی سے متعلق معاہدے پر جوڑے کو راضی کرلیا


ویب ڈیسک August 03, 2021
جوڑے نے طلاق کے لیے 3 مئی کو عدالت سے رجوع کیا تھا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی عدالت نے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کے درمیان تین ماہ کے بعد باضابطہ طلاق نامہ جاری کرتے ہوئے جوڑے کو معاہدے کی پاسداری کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی عدالت نے دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کے اہلیہ میلنڈا کے درمیان طلاق کا قانونی عمل مکمل کرتے ہوئے جوڑے نے طلاق کے بعد کی حیثیت اور جائیداد کی تقسیم کے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔

امریکا میں طلاق کی شرائط خفیہ رکھی جاتی ہے اس لیے زیادہ تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں تاہم عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ عدالت نے بل گیٹس کو جائیداد کی تقسیم کے معاہدے کی پاسداری کا حکم دیا جب کہ میلنڈا کو اپنا نام تبدیل کرنے سے روک دیا۔

بل گیٹس اور میلنڈا نے 17 سالہ ازدواجی سفر کے خاتمے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور 3 مئی کو طلاق کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے آج طلاق نامہ جاری کردیا۔

شادی کے خاتمے کے باوجود جوڑے نے فلاحی کام جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ مئی میں طلاق کے بعد سے بل گیٹس نے سابقہ اہلیہ میلنڈا کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرا چکے ہیں جن میں 80 کروڑ 50 لاکھ اور ڈیری اینڈ کمپنی کے 7 فیصد شیئرز بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں