اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم ابراہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی
پولیس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالب علم کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو ڈیڑھ ماہ بعد گرفتار کرلیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم ابراہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف
جون میں اسلامی یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش پذیر قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 18 جون کو یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے دو طلبا ابراہیم خان اور محمود اشرف کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بدفعلی کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ملزم نے 29 جولائی کو عبوری ضمانت کروائی تھی جو آج عدالت نے خارج کردی۔