نجی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا

عدالت نے مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو مقتول کے ورثہ کو ادا کرنا ہوگا


ویب ڈیسک August 03, 2021
عدالت نے مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو مقتول کے ورثہ کو ادا کرنا ہوگا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے بحریہ یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث نوجوان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے سالگرہ سے ایک دن پہلے بحریہ یونیورسٹی کے طالب علم بلال رضوان کے قتل اور اغوا کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نعمان قریشی کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو مقتول کے ورثہ کو ادا کرنا ہوگا جب کہ عدم ثبوت کی بناء پر ایک ملزم عدیل الرحمان کو بری کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش جب ملی تو ناقابل شناخت تھی، مقتول کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت ممکن ہوسکی تھی۔ ملزمان نے مقتول کی لاش ایک ماہ اور چار دن بعد کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |