2024

10 سال سے لاپتا شہری دوسری شادی کرکے روپوشی میں ملوث نکلا

مزدور کو کیسے جبری لاپتا کیا جاسکتا ہے؟ ایسے کیس دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، عدالت


کورٹ رپورٹر August 03, 2021
مزدور کو کیسے جبری لاپتا کیا جاسکتا ہے؟ ایسے کیس دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،عدالت . فوٹو: فائل

10 سال سے لاپتا شہری سردراز کراچی سے بھاگ کر کوہستان گیا اور وہاں دوسری شادی کرلی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے اس طرح کے کیس عدالتوں میں دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، سربراہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 10 سال سے لاپتا شہری کے کیس کی دلچسپ سماعت ہوئی۔ سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت میں اہم معلومات پیش کردیں۔

سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ سردراز جبری لاپتا نہیں بلکہ خود غائب ہے، کراچی سے بھاگ کر کوہستان گیا اور وہاں دوسری شادی کرلی، پولیس شہری کی تلاش میں کوہستان اور ایبٹ آباد بھی گئی تھی، شہری کی بیوی نے بھی دوسری شادی کرلی ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے مزدور کو کیسے جبری طور پر لاپتا کیا جاسکتا ہے؟ اس طرح کے کیس عدالتوں میں دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسے کیسز دائر کرکے وسائل کا بے جا استعمال کیا جاتا ہے۔ عدالت نے شہری سردراز کی جبری گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں