مالی سال 2021 پہلے تجارتی مہینے میں درآمدات میں ریکارڈ اضافہ
ملکی تجارتی خسارے میں 81فیصد کا اضافہ ،3 ارب 5 کروڑ ڈالر رہا ،ریسرچ رپورٹ
ملک میں کورونا لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمیوں کے نتیجے میں مالی سال 2021کا پہلا تجارتی مہینہ جولائی کے دوران معیشت کی مختلف شعبوں کی سرگرمیاں بڑھنے سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ ریسرچ رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں برآمدات کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے ملکی تجارتی خسارے میں 81فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تجارتی خسارہ 3 ارب 5 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں تجارتی خسارہ 1 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔ اس طرح سے رواں سال جولائی میں ملکی تجارتی خسارے میں 1 ارب 37 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں درآمدات کی مالیت 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی جولائی میں درمدات 3 ارب 69 کروڑ ڈالر رہیں تھیں اسطرح سے گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی کے مقابلے 47 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں ملکی برآمدات کی مالیت 2 ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں۔