بھارتی بورڈ کی طاقت جیت گئی انٹرنیشنل کرکٹ ناکام
انگلینڈ اور بنگلہ دیش سیریز کے التوا کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔
KARACHI:
بھارتی بورڈ کی طاقت جیت گئی جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو شکست فاش ہوئی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش نے پیر کو انگلش ٹیم کے وائٹ بال ٹور کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ون ڈے اور ٹی 20 میچز پر مشتمل یہ ٹور اصل میں رواں برس ستمبر اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہونا تھا۔
منگل کی صبح ای سی بی اور بی سی بی دونوں نے الگ الگ اعلامیے میں باہمی رضامندی سے سیریز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کیا، دونوں جانب سے کہا گیا کہ 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز مارچ 2023کے ابتدائی2 ہفتوں کے دوران ڈھاکا اور چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کا کہنا تھا کہ میچز کو ری شیڈول کرنے کی تجویز انگلینڈ نے دی، ای سی بی نے کہاکہ بی سی بی کی درخواست پر سیریز ملتوی کی گئی، وجہ کوویڈ پرٹوکولز ہیں۔ درحقیقت سیریز کوملتوی کرانے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے جس نے انگلش کرکٹرز کی اپنی آئی پی ایل میں شرکت کا راستہ صاف کردیا۔
یاد رہے کہ مئی میں انگلینڈ کی مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا تھا کہ آئی پی ایل کیلیے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ پروگرام میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا، ان کا یہ دعویٰ دھرا رہ گیا ہے، اب آئی پی ایل کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا باعث قرار دیا جائے گا۔ لیگ کے کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز ستمبر میں یو اے ای جائیں گے، باقی کھلاڑی آنے والے مصروف ترین کرکٹ شیڈول سے قبل آرام کریں گے۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم کو ورلڈکپ کی تیاری کیلیے پاکستان سے 14 اور 15 اکتوبر کو 2 ٹی 20کھیلنے ہیں،موجودہ حالات میں یہ میچز بھی خدشات کا شکار ہیں۔