لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جگہ میٹرک کا پیپر دینے والا نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سپرنٹنڈنٹ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


Numainda Express August 04, 2021
سپرنٹنڈنٹ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: لیگی ایم این اے کے بیٹے کی جگہ میٹرک کا پیپر دینے والا نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 کامونکی کے سینٹر نمبر 66 میں ایم این اے چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر کے بیٹے فرحان مالک رول نمبر 604748 کا جنرل سائنس کا پیپر تھا، اس کی جگہ نجی اسکول کا ٹیچر خبیب نامی نوجوان امتحان دے رہا تھا، سپرنٹنڈنٹ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بعدازاں تھانہ سٹی پولیس نے سپرنٹنڈنٹ عدیل نذر ورک کی مدعیت میں فرحان اور خبیب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں