ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

پاکستان جیولن تھرو میں میڈل کی ریس میں شامل ہوگیا


Sports Reporter August 04, 2021
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راوند میں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی

ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

ٹوکیواولمپکس سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آہی گئی۔ پاکستان جیولن تھرو میں میڈل کی ریس میں شامل ہوگیا۔ جس کا فیصلہ سات اگست کو ہوگا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کوالیفائی راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پائی۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راوند میں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی۔ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں ۔ارشد ندیم سات اگست کو جیولن تھرو کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے ٹوکیو اولمپکس فائنل میں پہنچنے پر ارشد ندیم مبارک باد دی ہے۔

اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فون پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ محنت اور لگن سے کام کریں اللہ آپ کو فائنل میں بھی ضرور کامیاب کرے گا۔ صوبائی وزیرکھیل نے پوری قوم سے ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں