شیخوپورہ میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک August 04, 2021
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع. فوٹو:فائل

فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور بس ڈرائیور بھی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے، ریسکیو نے 30 زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں