فنکاروں کا یوم پولیس شہدا کے موقع پر پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت

پولیس کے تمام شہید اور ان کی فیملی کو سلام پیش کرتی ہوں، اداکارہ نیلم منیر


ویب ڈیسک August 04, 2021
کراچی : میرا ایمان ہے کہ ان کی قربانیاں کبھی رائے گاہ نہیں جائیں گی اداکارہ نیلم منیر فوٹوفائل

ISLAMABAD: اداکارہ نیلم منیر اور اعجاز اسلم سمیت دیگر فنکاروں نے یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے تمام شہدا اور ان کے اہلخانہ کو ویڈیوپیغام کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے کہا یوم پولیس شہدا کے موقع پرپولیس کے تمام شہدا اور ان کی فیملی کو دل سے خراج پیش کرتی ہوں۔ ہمارے پولیس افسران و اہلکار ہمارے پیارے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں تک قربان کردیتے ہیں۔ پولیس کے تمام شہیداور ان کی فیملی کو سلام اور سلوٹ پیش کرتی ہوں، میرا ایمان ہے کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اداکار اعجاز اسلم اور کرکٹر فواد عالم نے کہا پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس کے شہدا کا شکریہ ادا کریں کہ ان کی وجہ سے ہم سکون سے رہتے ہیں اور آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں۔

سینئر اداکار سیفی حسن نے کہا 4 اگست وہ دن ہے جب ہم اپنے پولیس کے ان افسران اور جوانوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں سندھ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں