افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 017 فیصد کمی

18اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے اثرات9 اشیانسبتاً زیادہ سستی ہونے سے زائل


Business Desk January 26, 2014
زیادہ ریلیف 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کو 0.2 فیصد ملا، پاکستان بیورو شماریات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کمی ہوئی۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کا اشاریہ (ایس پی آئی) ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصد کم ہوگیا تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 9.54 فیصد اضافہ ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21نومبر2013 کے بعد سے ایس پی آئی بیسڈ افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر مسلسل کمی آ رہی ہے، اس دوران صرف 1 ہفتے کے دوران افراط زر کی شرح 0.17 فیصد بڑھی جبکہ 8 ہفتوں میں کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 23 جنوری 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 53 میں سے 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، حساس قیمتوں کے اشاریے میں نسبتاً کم ویٹیج رکھنے والی اشیا کی قیمتیں بڑھیں تاہم یہ اضافہ بھی نسبتاً کم رہا جبکہ انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والی اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور نسبتاً زیادہ کم ہوئیں جس کی وجہ سے 18 اشیا مہنگی ہونے کے اثرات زائل ہوگئے اور حساس قیمتوں کا اشاریہ نیچے آگیا۔

 photo 2_zpsf70ff3ef.jpg

گزشتہ ہفتے دال چنا2.27 فیصد فی کلوگرام، خشک دودھ 1.85فیصد فی400گرام، نمک لاہور پسا اور کھلا ہوا1.30 فیصد فی کلوگرام، شرٹنگ 1.22 فیصد فی میٹر، دال مسور 1.02 فیصد فی کلوگرام، زندہ مرغی 0.93فیصد فی کلوگرام، لان 0.77 فیصد فی میٹر، لہسن 0.67 فیصد فی کلوگرام، گندم 0.63 فیصد فی 10کلوگرام، آلو 0.42 فیصد فی کلوگرام، دال مونگ0.38 فیصد فی کلوگرام، گڑ 0.33 فیصد فی کلوگرام، لانگ کلاتھ 0.33 فیصد فی میٹر، دال پکی ہوئی 0.31 فیصد فی پلیٹ، کپڑے دھونے کاصابن 0.25 فیصد فی 200تا250گرام، دال ماش 0.20 فیصد فی کلوگرام، چینی 0.10 فیصد فی کلوگرام اور اری6چاول0.06فیصد فی کلوگرام مہنگا ہوگیا مگر دوسری طرف ٹماٹر17.71 فیصد فی کلوگرام، پیاز 4.19 فیصد فی کلوگرام، انڈے 0.83 فیصد فی درجن، کیلے0.53 فیصد فی درجن، ایل پی جی 0.32 فیصد فی 11کلوگرام سلنڈر، باسمتی ٹوٹا چاول0.19 فیصد کلوگرام، سرخ مرچ پسی ہوئی 0.18 فیصد فی کلوگرام، آٹا0.15 فیصد فی 10 کلوگرام اور گھی کھلا اوسطاً3 پیسے فی کلوگرام سستا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کو سب سے زیادہ 0.20 فیصد، 18ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کو0.19 فیصد، 35ہزار ماہانہ انکم گروپ کے لیے 0.17 فیصد اور 35ہزار روپے سے زیادہ ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.15 فیصد ریلیف ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں