امن کی خاطرجانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء کوسلام بلاول بھٹوزرداری

دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا، بلاول


ویب ڈیسک August 04, 2021
وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخرہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس پر پیغام میں کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا، قربانیاں بے مثال ہیں۔ قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پرفخر ہے۔

بلاول نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا، محدود وسائل میں بھرپور طریقے سے ذمے داریاں نبھانے پر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادرسپوتوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔