لاپتہ ہونے والی چاروں بچیاں لاہور سے بازیاب

بچیوں کو پڑھائی کا شوق ہے اور والد ان کو پڑھنے سے روکتا تھا، ایس پی کینٹ

میرے والد نے پڑھانے سے انکار کیا اور میرا رشتہ طے کرنے کا ارادہ کر لیا، انعم۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تھانہ ہنجروال کی حدود سے لاپتہ ہونے والی چاروں بچیاں مل گئیں۔

ایس پی کینٹ لاہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ ہونے والی چاروں بچیاں مل گئی ہیں،

کنزہ اور انعم نے پڑوسی کی بیٹیوں عائشہ اور ثمرین کے ساتھ گھر سے بھاگ آئیں، بچیوں کو پڑھائی کا شوق ہے اور کنزہ اور انعم کا والد ان کو پڑھنے سے روکتا تھا، والد کے روئیے سے دل برداشتہ ہوکر گھر سے بھاگیں۔


ایس پی نے بتایا کہ بچیاں لاہور میں ایک خاتون کو ملیں جس نے تین روز ان کو اپنے گھر رکھا، چوکی کیولری پولیس نے چاروں بچیوں کو پارک میں لاوارث پایا، پوچھ گچھ پر لڑکیوں نے بتایا کہ وہ عارف والا پاکپتن سے آئی ہیں۔

انعم نامی لڑکی نے بتایا کہ میں اور میری بہنیں پڑھنا چاہتی ہیں، جب کہ میرے والد نے پڑھانے سے انکار کیا اور میرا رشتہ طے کرنے کا ارادہ کر لیا، میں پری میڈیکل کی اسٹوڈنٹ ہوں اور آگے پڑھنا چاہتی ہوں، میری میٹرک میں فرسٹ ڈویژن اور 954 نمبر آئے، میں اور میری بہنیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتی ہیں کہ ہماری تعلیم میں حکومت ہماری مدد کرے، میرے والد کے پاس نا نوکری ہے نا ہماری تعلیم کے پیسے ہیں۔

 

 
Load Next Story