وزیراعظم گھریلو تشدد روکنے کا بل منظور کروائیں ماہرہ کی درخواست

جب تک قوانین موجود نہیں ہوں گے تب تک خواتین ہمیشہ زیادتی کا شکار رہیں گی، ماہرہ خان


ویب ڈیسک August 04, 2021
جب تک قوانین موجود نہیں ہوں گےتب تک خواتین ہمیشہ بدسلوکی کا شکار رہیں گی، ماہرہ خان فوتوفائل

اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل منظرو کروائیں۔

ماہرہ خان نے وزیراعظم کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کی جس میں وہ اسلام آباد میں بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے والی نور مقدم کیس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ نورمقدم کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

ماہرہ خان نے وزیراعظم کے اس بیان کو سراہا اور ان سے درخواست کی کہ اب گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل بھی منظور کروائیں۔ ماہرہ نے مزید لکھا جب تک قوانین موجود نہیں ہوں گے، تب تک خواتین ہمیشہ زیادتی کا شکار رہیں گی۔ احتساب لازمی ہونا چاہئے۔



اداکارہ عائشہ عمر نے ماہرہ خان کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور وزیراعظم سے یہی مطالبہ کیا جو ماہرہ خان نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا یقینی طور پر یہ بھی ایک ترجیح ہونی چاہئے۔ عائشہ عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا روزانہ کئی خواتین گھریلو تشدد کا سامنا کرتی ہیں اور اسے''گھر کا معاملہ'' قرار دے دیا جاتا ہے۔ خواتین کو تحفظ کی ضرورت ہے۔



اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں گھریلو تشدد کا بل پاس کروانے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔