بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار
غیر ملکی صحافیوں نے 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
بھارت نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، غیر ملکی صحافیوں نے 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت تمام خودمختار صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھی جانے اور حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 13 کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 13 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا۔