وزیراعظم عمران خان کوعرب پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت

عمران خان عرب پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے غیر عرب سربراہ ہوں گے


ویب ڈیسک August 04, 2021
عرب پارلیمنٹ کے صدرنے وزیراعظم پاکستان کے مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے مؤقف پر بھرپورتعریف کی ہے۔

عرب پارلیمنٹ کے سربراہ کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خطاب کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔

عرب پارلیمنٹ کے سربراہ عادل عسومی کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کوخطاب کی دعوت دی گئی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دعوت کو قبول کر لیا ہے جس کے بعد وہ عرب پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے غیرعرب سربراہ ہوں گے۔

عرب پارلیمنٹ کے صدرنے وزیراعظم پاکستان کے مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے مؤقف پربھرپورتعریف کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔