انوملک کس ملک کا قومی ترانہ کاپی کرنے پر مذاق کا نشانہ بن گئے
انوملک دوسروں کے گانوں کی کاپی کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں
بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار انوملک اسرائیلی قومی ترانے کی دھن چوری کرکے اس پر بالی ووڈ گانا بنانے پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔
انوملک بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے موسیقار ہیں جن کےگانے بالی ووڈ میں کافی مقبول ہیں۔ تاہم انوملک گانے بنانے کے علاوہ دوسروں کے گانوں کی کاپی کرنے کے حوالے سے بھی بے حد مشہور ہیں۔ موسیقار انوملک نے کئی پاکستانی گانے اور دھنیں چوری کرکے ان پر گانے بناکر بالی ووڈ میں خوب نام کمایا۔
انوملک نے صرف پاکستانی گانے ہی چوری نہیں کیے بلکہ وہ اسرائیلی قومی ترانے کی دھن چوری کرکے اس پر بھی گانا بناچکے ہیں۔ شاید انہوں نے سوچا ہوگا کہ ان کی اس چوری کا کسی کو پتہ نہیں چلے گا لیکن حال ہی میں ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج سے 25 برس قبل ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ''دل جلے'' جس میں اجے دیوگن اور سونالی باندرے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اس فلم کا گانا ''میرا ملک میرا دیش'' دراصل اسرائیلی قومی ترانے کی کاپی ہے اوراس گانے کی موسیقی ترتیب دی تھی انوملک نے۔
لوگوں نے یہ بات حال ہی میں اس وقت نوٹ کی جب اسرائیلی جمناسٹس آرٹم دولگوپیت نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور میڈل دیتے وقت اسرائیل کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
ایک بھارتی خاتون نے سوشل میڈیا پر انوملک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ویسے تو انوملک کو پاکستانی گانے چرانے کی عادت ہے لیکن اس بار انہوں نے اسرائیل کو فتح کرنے کا سوچا۔