کراچی میں چائلڈ پورنو گرافی کا ملزم گرفتار

مقامی عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔


کورٹ رپورٹر August 04, 2021
مقامی عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

مقامی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے ملزم حسین کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے کئی ساتھیوں کے نام بتائے ہیں۔ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا اور تحقیات کرنی ہے۔ کم عمر بچوں کی نازیبا تصاویر پھیلانے کا گروہ موجود ہے۔

ایف آئی اے نے شہری کی شکایت پر ملزم کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے ملزم حسین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔