کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کا عدالت میں اقبال جرم
مقامی عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوگئی کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
مقامی عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم زاکر عرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 6 سالہ بچی بدترین تشدد اور زیادتی کے بعد قتل
ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات سامنے آگئے۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ 6 سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا۔ بچی کے قتل کے بعد لاش کچرہ کنڈی میں پھینک دی۔
عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی۔