ڈالر کی پرواز رک گئی قدر میں 32 پیسے کی کمی

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کی کمی سے 163.57روپے پر بند ہوئی


Staff Reporter August 04, 2021
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کی کمی سے 163.57روپے پر بند ہوئی

QUETTA: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 2.8 ارب ڈالر کا سستا قرضہ دینے کی خبر اور ریگولیٹر کی مداخلت کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو زبردست اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی اڑان تھم گئی اور روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر ایک موقع پر 164.10روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی تاہم اس دوران ریگولیٹری اقدامات کے نتیجے میں سپلائی بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی واقع ہوئی ۔ نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کی کمی سے 163.57روپے پر بند ہوئی ۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 164روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں