پٹرول سی این جی سستی مٹی کا تیل اور ڈیزل مہنگا

پٹرول4.65 لیٹراورسی این جی3روپے کلوسستی،ڈیزل3.39،ہائی اوکٹین3.27،مٹی کا تیل 1.85روپے مہنگاہوگیا


INP September 10, 2012
پٹرول4.65 لیٹراورسی این جی3روپے کلوسستی،ڈیزل3.39،ہائی اوکٹین3.27،مٹی کا تیل 1.85روپے مہنگاہوگیا. فوٹو : فائل

KARACHI: آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے پیش نظرآئندہ7روزکیلیے پٹرول 4روپے 65 پیسے اورسی این جی میں ساڑھے3روپے فی کلوکمی۔

جبکہ ڈیزل3روپے39پیسے،ہائی اوکٹین3روپے27پیسے اورمٹی کاتیل ایک روپیہ85پیسے اضافے کی منظوری دیدی،نئی قیمتوں کااطلاق آج (پیرسے)ہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعدپٹرول 104 روپے55 پیسے سے کم ہوکر 99 روپے 90 پیسے ۔

سی این جی زون بی کیلیے 95 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 92 روپے 22 پیسے ،زون ٹومیں 87 روپے 44 پیسے سے گرکر 83 روپے 94 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 133 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر136 روپے 46 پیسے،ڈیزل کی قیمت 112 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر115 روپے 52 پیسے اورمٹی کا تیل102روپے19پیسے سے بڑھ کر104روپے4پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں