پورٹ زمین واگزار کرانے کیلیے آپریشن جاری رہے گا کامران مائیکل

سیاسی دباؤ قبول نہیں، غیرقانونی طور پر تعمیر کردہ 200 گھر اور 50 گودام مسمار کردیے جائیںگے

لینڈ مافیا سے 70 ایکڑ زمین قبضے میں لے کر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حوالے کی جائیگی،وفاقی وزیر۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

WASHINGTON:
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن ہر قیمت پر جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کا سیاسی دبائو یا اثر و رسوخ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پورٹ پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے لیے وفاقی وزیر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن سیاسی دبائو برداشت کیے بغیر جاری رہے گا اور پسند نہ پسند نہیں چلے گی۔




وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ابتدائی طور پر 50گڈوان کے خلاف کارروائی کرکے واگزار کرایا جائے گا اور عمارتیں مسمار کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیر 200گھروں کو بھی گرایا جائے گا اور مزید 70 ایکڑ زمین قبضے میں لے کر کراچی پورٹ کے حوالے کی جائے گی۔ بیان میں بتایا گیاکہ مچھر کالونی کراچی میں وفاقی وزیرکی ہدایت پر پورٹ سیکیورٹی فورس اور متعلقہ پولیس نے متعلقہ آپریشن میں حصہ لیا۔
Load Next Story