بنگلا دیش میں باراتیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک دلہا زخمی

بنگلادیش میں ہر سال 200 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہوجاتے ہیں


ویب ڈیسک August 04, 2021
آسمانی بجلی گرنے سے دلہا شدید زخمی ہوگیا، فوٹو: فائل

بنگلا دیش میں دلہن کو لینے جانے والے باراتیوں پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دلہا زخمی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش شہر شب گنج میں باراتی کشتی میں سوار ہو کر دوسرے گاؤں جا رہے تھے کہ تیز بارش کے باعث کشتی اتر سے کر دریا کنارے کھڑے ہوگئے۔ اسی دوران آسمانی بجلی باراتیوں پر گرگئی۔

آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دلہا شدید زخمی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دلہا کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے باعث شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور دلہن خبر سنتے ہی بے ہوش ہوگئی۔

بنگلادیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کاکس بازار کے علاقے میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 6 روہنگیا پناہ گزین سمیت 20 افراد ہلاک اور درجنوں خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔

بنگلادیشن میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 200 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں اکثریت کسانوں کی ہوتی ہے جو کھلے میدان میں کام کرنے کی وجہ سے آسمانی بجلی کا شکار بن جاتے ہیں۔

ماہرین موسم میں تغیرات اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافے کی وجہ جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہونا بتاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں