ایف آئی اے نے جعلی دستخط کرکے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزم عامر احمد ترین اور ذیشان علی خان دبئی اسلامک بینک آواری ٹاور برانچ کراچی میں تعینات تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 04, 2021
ملزم عامر احمد ترین اور ذیشان علی خان دبئی اسلامک بینک آواری ٹاور برانچ کراچی میں تعینات تھے، ایف آئی اے (فائل فوٹو)

ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کرکے بھاری رقم نکلوانے والے دو سابق بینک ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزمان نے خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کرکے 14لاکھ 99 ہزار 500 نکالنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 12/2021 زیر دفعہ 409، 420، 468، 471، 109 تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت دبئی اسلامک بینک کی شکایت پر درج کیا گیا۔

گرفتار ملزم عامر احمد ترین ولد سراج احمد ترین (سابق آپریشن منیجر) اور ذیشان علی خان ولد ضامن علی خان (سابق یونیورسل ٹیلر) دونوں دبئی اسلامک بینک آواری ٹاور برانچ کراچی میں تعینات تھے، اور انہوں نے خاتون سکینہ کے اکاؤنٹ سے دھوکہ دہی سے رقم نکلوائی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔