سانحہ نوابشاہزندگی کی بازی ہارنے والے طلبہ کوئز مقابلے میں جیت گئے

فریسہ اور فریحہ نےپہلی،منصورالحق،حمزہ، اقراء، معظم، حمزہ، عمران، نعمان اور عائشہ سمیت زخمی طالبہ یاسمین کی بھی پوزیشن


Nama Nigar January 26, 2014
15جنوری کو دولت پور کے 30 طلبہ نے نوابشاہ میں ذہنی آزمائش کے مقابلے میں شرکت کی تھی، واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئے ۔فوٹو:ایکسپریس نیوز/فائل

نوابشاہ میں ذہنی آزمائش کے مقابلے میں شرکت کے بعد المناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والے21 طلبہ و طالبات میں سے10نے پوزیشنیں حاصل کیں۔

نواب شاہ کے مقامی آڈیٹوریم میں ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کی جانب سے منعقدہ ذہنی آزمائش کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔جس کے مطابق مقابلے میں ضلع بے نظیر آباد کے6 اسکولوں کے140 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ مجموعی طور پر 19 طلبہ و طالبات نے پوزیشنز حاصل کیں، جن میں سے 10 پوزیشنز دولت پور کے نجی اسکول برائٹ پبلک اسکول کے جاں بحق طلبہ و طالبات نے حاصل کیں۔



جن میں ساتویں جماعت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن فریسہ، دوسری منصور الحق، تیسری حمزہ، چوتھی عمران اور پانچویں نعمان نے حاصل کی۔ آٹھویں کلاس کے مقابلے میں اول پوزیشن فریحہ، دوسری اقراء، تیسری معظماور چوتھی عائشہ نے حاصل کی۔ چھٹی جماعت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حادثے میں زخمی طالبہ یاسمین نے حاصل کی۔ مقابلے میں برائٹ فیوچر اسکول کے 30 طلبہ نے حصہ لیا اور تمام نے ہی کامیابی پائی۔ مقابلے میں شرکت کرنے کے بعد یہ طلبہ اپنے2 اساتذہ کے ہمراہ واپس دولت پور جا رہے تھے کہ ہولناک حادثہ پیش آیا، جس میں21 بچوں سمیت24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کی انتظامیہ جلد ایک تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ سمیت حادثے میں جاں بحق طلبہ کے والدین کو شیلڈز اور اسناد دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں