شاہ رخ خان پہلا نمبر چھن جانے کے خوف میں مبتلا

اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں، یہی کامیابی کا راز ہے،کنگ خان


APP January 26, 2014
محنت نہ کی تو آج جو کچھ بھی وہ سب چھن جائے گا،کنگ خان۔ فوٹو: فائل

اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ پہلا نمبر چھن جانے سے ڈرتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کو کامیاب ترین فلم ''چنائی ایکسپریس'' دینے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان آج کل انوکھے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔

 photo 3_zps95f88b71.jpg

کنگ خان کا کہنا ہے کہ ان کے ذہن پر ہر وقت اپنی کامیابی چھن جانے کا خوف سوار رہتا ہے جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی برتری کو برقرار رکھ سکیں۔ شاہ رخ خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ جانتے ہیں جب انھوں نے محنت نہ کی تو آج جو کچھ بھی ان کے پاس ہے وہ سب چھن جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں