آنے والی فلم میں باکسر میری کوم کا کردار کرونگی پریانکا

اولمپک چمپئن باکسر میری کوم کا کردار کرتے ہوئے چہرے پر کئی مکے کھائے

پہلی انڈین ماڈل ہوں جسے گیس گرل کے طور پر چنا گیا ۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی میگا سٹار پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ آنیوالی فلم میں وہ اولمپک چیمپئن باکسر میری کوم کے کردار میں نظر آئیں گی ٗجب آپ کچھ نیا کام کرتے ہیں تو اس کی مخالفت بھی کی جاتی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پہلی انڈین ماڈل ہیں جنھیں گیس گرل کے طور پر چنا گیا اور ان کے لیے یہ بات بہت اہم ہے۔ پریانکا نے کہا کہ وہ موسیقی اور شاعری کے ساتھ فلموں کو بھی وقت دیتی ہیں اور ان کی آنیوالی فلم میں وہ اولمپک چیمپئن باکسر میری کوم کے کردار میں نظر آئیں گی۔




انھوں نے کہا کہ جب آپ کچھ نیا کام کرتے ہیں تو اس کی مخالفت بھی کی جاتی ہے اور اس میں پریشانی بھی ہوتی ہے، ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوا، میری کوم کا کردار کرتے ہوئے چہرے پر کئی مکے کھائے۔ پریانکا نے کہا کہ جس طرح محنت سے انھوں نے اداکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اسی طرح گلوکاری میں بھی نام پیدا کریں گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی گلوکاری عوام کو ضرور پسند آئیگی۔
Load Next Story