برفباری سے موسمِ سرما کا مزہ دوبالا

سخت سردی میں برفباری سے لطف اندوزہونے کے شوقین بھی شمالی علاقوں میں ڈیرے ڈال دیتے ہیں۔

ماڈل : زنیرہ ماہم / فوٹو : محمود قریشی/ ایکسپریس

موسم سرما میں جونہی سردی بڑھنے لگتی ہے، ویسے ہی شمالی علاقوں کے پہاڑی سلسلے برف کی چادر اوڑھ لیتے ہیں۔


دن رات جاری رہنے والابرفباری کا سلسلہ ایک طرف تودرجہ حرات کومنفی کردیتا ہے تو دوسری جانب سخت سردی میں برفباری سے لطف اندوزہونے کے شوقین بھی شمالی علاقوں میں ڈیرے ڈال دیتے ہیں۔ شہروں اور دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کی بڑی تعداد مری سمیت دیگرسرد علاقوں کے تفریحی مقامات پر دکھائی دیتی ہے۔

ایسے میں جہاں برفباری سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں، وہیں موسم کی شدت سے بچائو کے ساتھ ساتھ ''اوورکوٹ، سکارف، جینز اور لانگ شوز'' کے ذریعے فیشن کے تقاضوں کوبھی پوراکیا جاتا ہے۔ اسی لئے توکہتے ہیں کہ موسم سرد ہویا گرم، فیشن کے منفرد انداز ہمیشہ خواتین کی اولین ترجیح رہتے ہیں۔
Load Next Story