13 سالہ اسکائی براؤن نوعمر برطانوی اولمپکس میڈلسٹ بن گئیں
13 سالہ اسکائی براؤن نے کم عمر اولمپکس میڈلسٹ کا اعزاز بھی پالیا۔
13 سالہ اسکائی براؤن نے اسکیٹ بورڈر ایونٹ میں برانز میڈل جیت کر برطانیہ کی کم عمر اولمپکس میڈلسٹ کا اعزاز بھی پالیا۔
13 سالہ اسکائی براؤن 2 برس قبل ٹریننگ کے دوران ایک خوفناک حادثے میں موت کے انتہائی قریب پہنچ گئی تھیں، ان کے جبڑے میں فریکچر بھی ہوگیا تھا، ٹوکیو میں انھوں نے تیسری پوزیشن لے کر ملکی وقار بڑھا دیا، ان کے پاس امریکی اسپورٹس سامان بنانے والی کمپنی کی 5 ملین ڈالر کی اسپانسرشپ بھی ہے جب کہ انسٹاگرام پر پرستاروں کی تعداد 1 ملین تک ہے۔
کیلیفورنیا،امریکا میں قیام کرنے والی 13 سالہ براؤن سے آگے 2 جاپانی کھلاڑی ساروکا یوسوزومی اور کوکونا ہیریکا رہیں، ان کی عمریں بھی محض 12 برس ہیں۔