کراچی ٹریفک پولیس کے تمام اہلکاروں و افسران کی کورونا ویکسینیشن

6812 کی نفری میں سے 1272 اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کی دوسری خوراک لگنا باقی رہ گئی ہے، ڈی آئی جی اقبال دارا

پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد پورا محکمہ ویکسینیٹڈ ہوجائے، ڈی آئی جی اقبال دارا فوٹو: فائل

ٹریفک پولیس کے تمام اہلکاروں و افسران کو کورونا ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔


ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پولیس اقبال دارا کے مطابق شہر میں محکمہ کے 100 فیصد افسران و اہلکاروں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے جب کہ 6812 کی نفری میں سے 1272 اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کی دوسری خوراک لگنا باقی رہ گئی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد پورا محکمہ ویکسینیٹڈ ہوجائے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن ہے۔
Load Next Story