برطانوی نژاد مائرہ قتل کیس میں پیشرفت ملزم ظاہر جدون کا ڈی این اے میچ کرگیا
دوسرے ڈی این اے سے ظاہر جدون کے شریک ملزم کا پتہ لگایا جاسکے گا۔
ANKARA, TURKEY:
مائرہ ذوالفقار قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ نامزد ملزم ظاہر جدون کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے میچ کر گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوسرے نمونوں پر ابھی کام جاری ہے ، دوسرے ڈی این اے سے ظاہر جدون کے ساتھ دوسرے ملزم کا پتہ لگایا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی نژاد لڑکی ماہرہ کے دوست نے قتل کا اعتراف جرم کرلیا
جائے وقوعہ سے پولیس کو تیس بور پستول کی ایک غیر استعمال شدہ گولی، خون آلود دو ٹشو پیپرز، استعمال شدہ دستانوں کا ایک جوڑا، ایک ازار بند ، ایک شرٹ، ایک جوتا اور ایک مردانہ بنیان ملی تھی۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے تین مختلف نمونوں سے ملزم کا ڈی این اے میچ ہوا۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے مائرہ ذوالفقار کے زیر استعمال تین موبائل فون بھی ملے تھے۔ مائرہ کو 3 مئی کو ڈیفنس لاہور میں اس کی رہائش گاہ میں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس اس کیس میں ملزم ظاہر جدون، اس کے بھائی طاہر جدون اور ڈرائیور محمد وسیم کو گرفتار کر چکی ہے۔