پی آئی اے کا انوکھا فیصلہ مسافروں کو پانی کی بوتلوں کی فراہمی روک دی گئی

اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا


ویب ڈیسک August 05, 2021
اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا

NEWYORK: پی آئی اے نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کو دوران پرواز منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی۔

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کیلئے سیٹس پر منرل واٹر کی بوتلیں رکھنے کی ہدایات تھیں، لیکن اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا۔

مینیجر فلائٹ سروسز نے نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹ میں جہاں سہولت دستیاب نہ ہو وہاں عملہ پانی فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں