اے این پی مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبیداللہ کاسی بلوچستان میں قتل

ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا


ویب ڈیسک August 05, 2021
ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا

بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو اغواء کاروں نے تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل کردیا۔

اے این پی نے ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبید اللہ کاسی کو نامعلوم اغواء کاروں نے قتل کردیا ، انہیں 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواکاروں نے ان کے گھر کے قریب کلی کتیر سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا تھا۔

اغواء کاروں نے ملک عبیداللہ کاسی کو بے دردی سے قتل کردیا اور آج ان کی لاشی کچلاک کے قریبی علاقے سرانان کے پہاڑی علاقے سے ملی۔

پشتون ایس ایف نے بیان میں کہا ہے کہ اے این پی کے ملک عبیداللہ کاسی کا اغواء و قتل حکومت و پولیس کی ناکامی اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، صوبے میں آئے روز شہریوں کا اغوا و قتل معمول بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں