فرانسیسی صدر نے محبوبہ کیلئے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

صدر فرانسوا اولاندے کے معاشقے کی خبر کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے


ویب ڈیسک January 26, 2014
ویلیری ٹرائرویلر کو اس خبر سے اتنا صدمہ پہنچا کہ وہ اس خبر کو سنتے ہی صدمے کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئیں۔ فوٹو: اے پی/فائل

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے نے محبوبہ کے لئے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر فرانسوا اولاندے اور ان کی بیوی ویلیری ٹرائرویلر کے درمیان تعلقات صدر کے اداکارہ ژولی گائیے کے ساتھ معاشقے کی خبر منظر عام پر آنے بعد کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے، ویلیری ٹرائرویلر کو اس خبر سے اتنا صدمہ پہنچا کہ وہ اس خبر کو سنتے ہی صدمے کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئیں جہاں کچھ عرصہ ان کاعلاج بھی ہوتا رہا تاہم اب فرانسیسی صدر نے اہلیہ سے اپنی راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ویلری ٹرائیویلر کے پاس خاتون اول کا اعزاز بھی نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے بھی اپنی تیسری بیوی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں