اسلام آباد میں 10 روز کے دوران کورونا فعال کیسز کی تعداد میں دگنااضافہ

اسلام آباد میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 4392 تک جا پہنچی


ویب ڈیسک August 05, 2021
اسلام آباد میں اب تک 89 ہزار 117 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا کے فعال کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 441 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ایک مریض اس وبا سے زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ 152مریض صحت یاب ہوئے۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 4392 تک جا پہنچی ہے جب کہ 10 روز قبل 25 جولائی کو شہر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 2248 تھیں۔ شہر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں 288 کورونا مریض داخل ہیں، جن میں سے 251 مریض آکسیجن پر ہیں، اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے37 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک 89 ہزار 117 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، کورونا سے متاثرہ مریضوں میں خواتین کی شرح 41.48 فیصد جبکہ مردوں کی شرح 58.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کورونا سے صحت یابی کی شرح 95.29 فیصد جب کہ فعال کیسز کی شرح 3.80 جب کہ اموات کی شرح 0.91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 10 سال سے کم عمر کے 10 ہزار 54 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 11سے 20 برس کے 8 ہزار 486 افراد، 21 سے30 سال کے18ہزار 63 افراد، 31 سے 45 سال کے25 ہزار 154 ، 46 سے60 سال تک کے16 ہزار 552 ، 61 سے80 سال تک کے 9 ہزار 2 جب کہ81 سال سے زائد عمر کے 895 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں